49

نقیب اللہ قتل کیس ٗراؤ انوار کی رہائی کا پروانہ جاری

کراچی۔ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا۔کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیئے ہیں۔ 

جیل حکام کو دونوں مقدمات میں ریلیز آرڈرز بھجوا دیئے گئے ہیں ۔عدالت نے گزشتہ روز دوسرے مقدمے میں بھی راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی۔ راؤ انوار کی ایک مقدمے میں 10 جولائی اور دوسرے مقدمے میں 20 جولائی کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ دونوں مقدمات میں عدالت نے 10، 10 لاکھ کی ضمانت منظور کی ہے۔