56

نواز شریف اور مریم سے ملاقاتیوں کی فہرست جاری

راولپنڈی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں 17 شریف خاندان کے افراد جبکہ 23(ن) لیگ کے رہنما شامل کئے گئے۔ جمعرات کو جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں 17 شریف خاندان کے افراد شامل کئے گئے ہیں ۔ 23(ن) لیگ کے رہنما بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کئے گئے۔ ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں آصف کرمانی‘ جاوید ہاشمی‘ پرویز رشید ‘ سابق گورنر کے پی اور ایاز صادق کے نام شامل کئے گئے۔