46

ہیرٹیج ٹریل کے ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکہ

پشاور۔تحصیل گورگٹھڑی میں ہیرٹیج ٹریل ٹریک کے زیر زمین 11 ہزار ہائی ٹرانسمیشن لائن میں زوردار دھماکہ بھگڈر مچ گئی جبکہ ٹریک کے ساتھ ساتھ قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا دوسری جانب بتایاجارہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن میں بارش اور نالے کا پانی جانے سے دھماکہ ہوا تاجروں نے باقص مٹیریل کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کو ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔

گزشتہ روز تحصیل گورگٹھڑی سے گھنٹہ گھر تک بننے والے ہیرٹیج ٹریل ٹریک کے زیر زمین 11ہزار ہائی ٹرانسٹمیشن لائن میں زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد قریبی علاقو ں میں بجلی نظام درہم برہم رہا دوسری جانب تاجروں نے ٹھیکیدار کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دی ہے ۔