46

سرکاری دستاویزات میں فاٹا لفظ استعمال کرنے پابندی

پشاور۔خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری دستاویزات میں فاٹا کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے تمام اداروں کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 ویں آئینی ترمیم کے بعد فاٹا اور پاٹا کے الفاظ ختم ہو چکے ہیں اس لیے کسی بھی سرکاری دستاویز اور رابطے میں فاٹا کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔