48

امیر مقام نے بھی نیب سے مہلت مانگ لی

پشاور۔مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت مانگ لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما امیر مقام کو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق شکایات پر 12 جولائی کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ امیر مقام نے جمعرات کو نیب میں پیشی سے بھی معذرت کرلی اور وقت مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام نے نیب کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لیے انہیں وقت دیا جائے۔

نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جبکہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بھی انتخابی مہم میں مصروفیت کے باعث نیب نے وقت مانگا ہے۔