732

جامعہ پشاور اور یو این ڈی پی کے مابین معاہدہ

پشاور۔جامعہ پشاور اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت یو این ڈی پی دسمبرکے اختتام تک انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ سٹڈیز ( آئی ایم ایس) کی مانیٹرنگ اور ایو یلو ایشن کی حکومت سے استفادہ کر سکے گا معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور یو این ڈی پی کے پروگرام منیجر عبداللہ آل لاحم نے دستخط کئے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد اشتیاق اللہ اور ڈائریکٹر اور یک ڈاکٹر ضیاء عبید بھی موجود تھے وائس چانسلر نے توقع ظاہر کی کہ پراجیکٹ پر عمل درآمد سے قبائلی اضلاع میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں سے ترقیاتی کاموں کیلئے صحیح سمت تعین کرنے میں مدد ملے گی جبکہ 4500 قبائلی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔