38

انتخابی نتائج بذریعہ سمارٹ فون بھیجنے کیلئے سافٹ ویئر تیار

اسلام آباد۔عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجیں گے۔الیکشن کمیشن کے پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ، سینئر پریذائیڈنگ افسران کو سمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گی ، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریذائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔