44

عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کو سکیورٹی خدشات

اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 16،16اہلکاروں پر مشتمل دو پولیس سکواڈ مہیا کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے پیش نظر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کی سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے دونوں رہنماؤں کو 16،16اہلکاروں پر مشتمل پولیس کے 2،2 سکواڈ مہیاں کردیے گئے ہیں جلسوں اور کارنرز میٹنگ میں سیکیورٹی انتظامیہ کے ایس او پی کے مطابق رکھی جائے گی۔