52

پی ٹی آئی کے باغی کارکنوں کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے باغی رہنماؤں اور کارکنا ن کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں الیکشن سے قبل ہی پارٹی سے فارغ کرنے کافیصلہ کیاہے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اشتیاق ارمڑ کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے اس حوالہ سے ہدایات جاری کردی ہیں جن کے مطابق پارٹی کے جورہنما،ٹاؤن وڈسٹرکٹ ممبران پارٹی امیدوار کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں ۔

یا پارٹی امیدوار کے مخالف امیدواروں کو سپورٹ کررہے ہیں ان کوجلد ہی نوٹسز جار ی کردیئے جائیں گے اور تسلی بخش جواب نہ آنے کی صور ت میں ایسے تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کو پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا