46

پشاور میں کیو ڈبلیو پی کی پی ٹی آئی کی حمایت

پشاور۔قومی وطن پارٹی کے رہنمااور پی کے 78کے امیدوار حاجی محمد شاہ مہمند نے این اے اکتیس پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی شوکت علی کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے ان کے بھرپور مہم چلانے کافیصلہ کیاہے ۔

گذشتہ روز حاجی شوکت علی نے وفدکے ہمراہ حاجی محمدشاہ مہمندکے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر حاجی محمد شاہ مہمند نے حاجی شوکت علی کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کاپورا خاندان اور تمام ساتھی حاجی شوکت علی کی حمایت کریں گے۔

اور ان کے لیے مہم بھی چلائیں گے حاجی شوکت علی نے اپنی حمایت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حاجی محمد شاہ مہمند کافیصلہ پشاور کی سیاست کارخ موڑ دے گا حلقے کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون آئندہ بھی جار ی رہے گا پچیس جولائی کو پشاور کی حقیقی ترقی کے دعویدارہی کامیاب ہونگے ۔