36

انتخابات میں جیت کیلئے پرامید ہوں‘عمران خان

اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ، انتخابات میں جیت کیلئے پراعتماد ہوں،نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن کی علامت ہیں، وزیراعظم منتخب ہو کر تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، امریکا سے باہمی مفاد کاتعلق چاہتے ہیں۔ عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے،۔

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جیت کے لیے وہ پراعتماد ہیں، تحریک انصاف نے بہترین انتخابی مہم چلائی ہے، اب وقت ہمارا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں فوج واحد ادارہ ہے جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے، دیگر ریاستی ادارے کرپشن نے تباہ کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں جو بھی چوری کرے اسے جیل میں ڈالنا چاہئے، ۔

نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کی علامت ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا پر عمران خان نے کہا کہ پہلی بار کسی طاقتور کو قانون کے مطابق سزا دی گئی، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت خاص ہیں، وزیراعظم منتخب ہو کر تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، امریکا سے باہمی مفاد کاتعلق چاہتے ہیں۔