38

4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا گیا

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔ منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ٗ ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ٗ خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔