52

ن لیگ کے تین اہم ووٹ ضائع ہونے کے امکانات

اسلام آباد۔مسلم لیگ(ن) کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ہیں ،سابق وزیراعظم نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کر نے کی سہولت کی آخری تاریخ دس جولائی مقر ر کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ہیں ۔

پارٹی کے سابق سربراہ اپنی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم رہیں گے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررکردہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کر نے کی سہولت کی آخری تاریخ دس جولائی مقررہ کی گی تھی،نوازشریف اور مریم نواز تیرہ جولائی کو اڈیالہ جیل میں قیدی کی حیثیت سے پہلی رات گزاری۔