358

بلور خاندان کی قر بانیاں لا زوال ہیں، خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی

پشاور( خبر نگار ) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی کی قیادت میں مردان سے ایک وفدبلور ہاوس پشاور گیا اور اے این پی کے رہنماء ہارون بلور کی شہادت پر حاجی غلام احمد بلور ، الیاس احمد بلور اور دانیال بلور سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی وفدمیں میاں احمد فاروق باچہ،اشرف شاہین،عمرزادہ افغان،قیصر علی اور عبداللہ شاہ بغدادی شامل تھے وفد نے شہید ہارون بلور و دیگر شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاء کی اس موقع پرخدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی نے حاجی غلام احمد بلور کوہارون بلور شہید کا پورٹریٹ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہارون بلور کی شہادت سے پورا خیبرپختونخوا غم میں ڈوبا ہوا ہے ہم بلور خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلور خاندان نے صوبے اور عوام کی خاطر جانیں قربان کیں اور انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،بلور خاندان کی قر بانیاں لا زوال ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیں گی وہ ایک بہادر باپ کے بہادر بیٹے تھے ہارون بلورکی شہادت کا خلاء مدتوں پرنہیں کیا جا ئیگا۔