38

کلبھوشن کیس ،پاکستان اپنا جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائیگا

اسلام آباد۔ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں اپنا تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائیگا،جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹرانڈیا کے عہدے پر فائزڈاکٹرفاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی۔

کلبھوشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے ڈاکٹرفاریحہ بگٹی نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں اپنا تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائیگا۔

پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ،پاکستان نے اپنے جوا ب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات بھی دیئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے جوابات400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں۔بھارتی دہشتگردی کیس میں پاکستان نے پہلا جواب13 دسمبر2017 میں کو جمع کرایا تھا،پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم کی جانب سے مرتب کیاگیا ہے ۔