103

عام انتخابات: 7 لاکھ سے زائد پولنگ عملے کی تربیت مکمل

اسلام آباد۔عام انتخابات 2018 کے لئے سات لاکھ سے زائد پولنگ عملے کی تربیت مکمل ہو گئی ۔ پریذائیڈنگ افسران و عملے کی تربیت 25 جون کو شروع ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام عام انتخابات 2018 کے لئے پولنگ عملے کی تربیت کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 7 لاکھ سے زائد سٹاف کی تربیت 25 جون سے شروع ہوئی تربیت مکمل کرنے والوں میں پریزائیڈنگ افسران و دیگر عملہ شامل ہے تربیت میں سمارٹ فون کے استعمال کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل بھی شامل ہے ۔