72

پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ

پشاور۔باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے عازمین حج کی پہلی پروازگزشتہ روز روانہ ہوگئی ‘پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پہلی پروزنمبرPA-6760 باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے177عازمین حج کولیکرمدینہ پہنچ گئی۔اس موقع پرڈائریکٹرحج شکیل احمدسیٹھی‘ ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق‘ ڈپٹی ایئرپورٹ منیجرشبیراحمدودیگرحکام بھی موجود تھے۔

عازمین حج کوصوبائی نگران وزیربرائے سوشل ویلفیئروہائیراینڈسیکنڈری ایجوکیشن ساراصفدرنے رخصت کیا۔اس موقع پرعازمین حج نے جاتے وقت نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعاکی۔