44

میڈیکل ایٹا ٹیسٹ آج ہو رہا ہے

پشاور۔خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) کے زیراہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز (سرکاری) میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ آج اتوار 15جولائی کو پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں بیک وقت منعقد ہورہا ہے میڈیکل یونیورسٹی اور ایٹا نے طلباء اور طالبات کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ ٹیسٹ میں 36 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔