46

بلاول بھٹو کی پشاور آمد ٗ تقریب میں بدنظمی

پشاور۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ارباب عالمگیر اور ظاہر شاہ کی رہائش گاہوں پر تقاریب شدید بد نظمی کا شکار رہیں ٗ جیالوں کی ہلڑ بازی اور نعرہ بازی کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی ہوئے ٗ ارباب عالمگیر خان خلیل کی رہائش گاہ پر بلاول کے سکیورٹی اہلکاروں نے کارکنوں کے اندر جانے سے روک دیا جس پر جیالوں نے نعرے بازی شروع کر دی ارباب عالمگیر مین گیٹ تک خود آئے تاہم وہ بھی کچھ نہ کر سکے بعدازاں ظاہر شاہ کی رہائش گاہ پر بھی جیالوں نے قائدین کے خلاف نعرے بازی کی ۔