45

آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے، سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ رو مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے جب کہ وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

واضح رہےکہ مستونگ میں گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد جاں بحق ہوئے۔