47

بلاول بھٹو تعزیت کیلئے بلور ہاؤس پہنچ گئے

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ شب پشاور پہنچ گئے ٗ وہ ہارون بلور کی تعزیت کیلئے بلور ہاؤس گئے اور فاتحہ خوانی کی بلاول بھٹو زرداری آج صبح 11بجے ارباب عالمگیرکی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرینگے ۔

جبکہ دوپہر ایک بجے سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرینگے جس کے بعد وہ ملاکنڈ ایجنسی میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے بذریعہ جہاز پشاور پہنچنا تھا تاہم انہیں ہوائی سفر کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہ بائی روڈ پشاور کے لئے روانہ ہوئے اور گزشتہ رات 9بجے پشاور پہنچے ۔