48

سی ٹی ڈی کا آپریشن ٗ پشاور میں 5 دہشت گرد گرفتار

پشاور۔ پشاور میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں داعش کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار ہو گئے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے بورڈ بازار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

جہاں پر کارروائی کے دوران داعش کے مبینہ 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے مختلف نوعیت کے حساس نقشے اور موبائل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کر لئے گئے ۔ان دہشتگردوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جنہیں تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا