51

بنوں دھماکہ متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

 

پشاور۔نگران وزیراعلیٰ کے پی کے دوست محمد خان نے سانحہ بنوں کی تفتیش کیلئے فصیح الدین کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم کے پی دوست محمد خان کی زیر صدارت نگران کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بنوں میں سابق وفاقی وزیراکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

سانحہ بنوں کی تفتیش کیلئے فیصح الدین کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، نگران وزیراعلیٰ نے جے آئی ٹی کو تفتیش کیلئے فوری بنوں روانہ کرنے کی ہدایت کردی، نگران وزیراعلیٰ نے شدید زخمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی ہدایت کردی، نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا۔