48

زرداری اور فریال کا نام ای سی ایل سے آؤٹ

اسلام آباد ۔ وزارت داخلہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا‘ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کا نام عدالتی فیصلے کی وضاحت سامنے آنے پر ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔ 

جمعرات کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا تاہم عدالت نے اس کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔