52

کیو ڈبلیو پی اور راہ حق پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

پشاور۔قومی وطن پارٹی اور راہ حق پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ ہوگئی ہے جس کے تحت راہ حق پارٹی نے پی کے 77 میں قومی وطن پارٹی کے امیدوار ملک عدیل اعوان کے حق میں اپنا کوئی بھی امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے امیدوار ملک عدیل اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بدلے میں قومی وطن پارٹی پی کے 75میں راہ حق پارٹی کے امیدوار ابراہیم قاسمی کو سپورٹ کرے گی۔

اس سلسلے میں گزشتہ رات گئے وطن کور میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیرمین افضل پنیالہ ، ملک عدیل اعوان، ناظمین نائب ناظمین کونسلروں وارڈزصدور اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین ابراہیم قاسمی نے پی کے 77 کے امیدوار ملک عدیل اعوان کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ آفتاب شیرپاؤ نے ابراہیم قاسمی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ دونوں امیدوار ہمارے مشترکہ امیدوار ہونگے پارٹی کارکنوں کو ایک دوسرے کی سپورٹ کی ہدایا ت جاری کردی گئیں ۔