45

یکہ توت دھماکہ ایک ہی خاندان کے 5افراد کو نگل گیا

پشاور۔پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے نے کوہاٹی روڈ کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی زندگیاں نگل لیں جبکہ پانچ رشتہ داروں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ان کا ایک رشتہ دار ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گیا ۔

یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور پر ہونے والے خودکش دھماکہ میں جائے وقوعہ پر رہائش پذیر صراف محمد گل عرف گڑے والااپنے بھتیجے 13 سالہ وہاب ولد فرید اللہ گھر جاتے ہوئے دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

محمد گل کا چچا زاد بھائی کالے خان جو اے این پی کا کارکن تھا اور ایک دوسرا رشتہ دار جو میٹنگ میں موجود تھے بھی دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے دریں اثناء پانچ افراد کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکتے ہوئے محمد گل کا سالہ بھی ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گیادوسری جانب ایک ہی گھر سے بیک وقت 6 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گئی اور رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہیں۔