50

پشاورحملہ،پی ٹی آئی کا انتخابی مہم روکنے کااعلان

پشاور۔ پاکستان تحریک انصاف نے پشاوریکہ توت میں دہشتگردحملہ کی مذمت کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ اور خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی مہم روکنے کااعلان کر دیا، ایک روزہ سوگ میں پختونخوا میں تحریک انصاف کے پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔ بدھ کو ترجما ن پی ٹی آئی فوادچودھری نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے، ہارون بلور اوراے این پی کے دیگر کارکنان کی شہادتوں سے پورا ملک سوگوار ہے۔

، پی ٹی آئی نے بلور فیملی اوراے این پی کی قیادت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیاہے اورتحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ کااعلان کرتی ہے اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی مہم بھی ایک دن روکنے کااعلان کرتی ہے ،پختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں اور ایک روزہ سوگ میں پختونخوا میں تحریک انصاف کے پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔