39

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ٗ امیدواروں کیخلاف مقدمات

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کیخلاف مقدمات کااندارج شروع کر دےئے ابتدائی طور پر 7 مقدمات درج کرلئے کسی پارٹی یا امیدوار کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے شرکت کی اجلاس میں ضابطہ اخلاق سے متعلق امیدواروں کو اعتماد میں لیاگیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ و الیکشن کمیشن نے بھی انتخابی امیدواروں کو متعلقہ قوانین پر پابندی کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں ہونے والی کاروائیوں سے متنبہ کیا تھا ۔

تاہم پھر بھی مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکن الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور مختلف جگہوں پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے مرتکب پائے گئے جن کیخلاف کاروائی کرکے اب تک 7 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ مزید کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔