43

مشال قتل کیس کا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

۔پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی جبکہ تیسرے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتار ی منسوخ کردی جس پر پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔

گزشتہ روز جب عدالت نے مشال قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان صابر مایار اور اظہار اللہ کی ضمانت درخواست اور تیسرے ملزم اسد کاٹلنگ کی ضمانت قبل از گرفتار ی ( بی بی اے ) درخواستوں کی سماعت کی تو اس موقع پر دونوں فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد گرفتار ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت درخواست خارج کردی جبکہ ساتھ ہی تیسرے ملزم اسد کاٹلنگ کی بی بی اے کی درخواست بھی خارج کردی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا