46

ترقیاتی سکیموں میں بھرتی محکمہ خزانہ کی منظوری سے مشروط

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے مالی سال 2018-19 ء کے لئے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ٗ ترقیاتی سکیموں میں بھرتی کو محکمہ خزانہ کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے ٗکوئی صو بائی محکمہ اپنے محاصل کو کسی بینک اکاؤنٹ میں نہیں رکھے گا اور یہ رقم فوری طور پر سر کاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی تا ہم ایسے ادارے جنہیں قانون کے تحت بینک میں رقم رکھنے کی اجازت دی گئی ہو ۔

وہ اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ٗ جو سڑکیں یا عمارتیں گزشتہ تین سال کے دوران مرمت کی گئی ہوں ان کی مرمت کے لئے نئے فنڈز جاری نہیں کئے جائیں گے تا ہم زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ عمارتیں اور سڑکیں اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گی ٗاشتہارات کے لئے متعلقہ سکیم میں فنڈز مہیا کئے جائیں گے ایسی سکیموں کے لئے جاری بجٹ سے اشتہارات نہیں دےئے جائیں گے ٗتمام خود مختار اور نیم خود مختار ادارے ٗمیڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ اپنے لئے کفایت شعاری کے قواعد خود وضع کر یں گے ۔