53

عدم ادائیگی پر نجی ائر لائن کا آپریشن روک دیا گیا

پشاور۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے سوا ارب روپے ادا نہ کرنے پر نجی ائیر لائن کا آپریشن روک دیا ہے ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھرکے تمام ائیر پورٹس پر متعلقہ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے۔

ائیر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایات کی کہ وہ اپنی منزل مقصود تک جانے کے لئے دوسری ائیر لائن میں اپنی نشستیں بک کرا لیں سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے نجی ائیر لائن کے ذمے سوا ارب روپے کے واجبات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سے جانے والے بیرون ممالک کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیاگیا ہے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے ویزے ضائع ہو رہے ہیں اور انہیں نئے ٹکٹ دیگر ائیر لائن میں نہیں مل رہے ہیں ۔