37

حسین لوائی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ

کراچی۔سکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے حسین لوائی کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔سپریم کورٹ کے بعد سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ان ایکشن، حسین لوائی کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ہدایات جاری کر دیں۔سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر ظفر عبداللہ نے رچرڈ مارن کو خط لکھا ہے ۔

جس میں انھیں کہا گیا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ اور عوامی مفاد میں حسین لوائی کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حسین لوائی تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔