52

پی ٹی آئی کا پشاور میں عوامی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودہ جولائی کو پشاو ر میں بھرپور عوامی قوت کے مظاہر ے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں مرکزی جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں پارٹی کے ریجنل صدر شاہ فرمان اور ضلعی صدر اشتیاق ارمڑ نے آج پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جلسہ گاہ کاتعین کرلیاپارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ رنگ روڈ پر سرحد یونیورسٹی کے بالمقابل منعقد کیاجائے گا ۔

جس سے مرکزی چیئر مین عمران خان خطاب کریں گے گرمی کی شدت کے پیش نظر جلسہ رات آٹھ بجے منعقد کیاجائے گا اس سلسلہ میں رابطہ پر ضلعی صدر اشتیاق ارمڑنے بتایاکہ یہ جلسہ پشاور کی سیاست کارخ بد ل دے گا انہوں نے کہاکہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پشاورسے پارٹی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کامشاورتی اجلاس آج طلب کیاگیاہے جس میں جلسہ کامیابی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کے حوالہ سے حکمت عملی طے کی جائے گی