35

کارکردگی سے غیر مطمئن شہریوں نے خورشید شاہ کو گھیر لیا

سکھر۔سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن مہم کے دوران کچھ شہریوں نے گھیر لیا اور ان سے 10 سال کا حساب مانگا جس پر خورشید شاہ نے ٹال مٹول کرتے ہوئے مشکل سے شہریوں کے نرغے سے جان چھڑائی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خورشید شاہ سکھر میں الیکشن مہم کیلئے نکلے تو سکھر میں کچھ شہریوں نے خورشید شاہ کو گھیر لیا۔

کہا کہ پہلے 10سال کا حساب دو کیونکہ تم نے 10سال پہلے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا جس پر خورشید شاہ ٹال مٹول کرتے رہے اسی دوران جیالوں نے کچھ شہریوں پر تشدد کرکے خورشید شاہ کو بمشکل شہریوں کے نرغے سے نکالا ۔