48

شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ’ن ‘کی اعلی قیادت کا اجلاس

لاہور۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور ائیر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر اپنے کارکنان کو لے کر لاہور پہنچیں جبکہ اجلاس کے بعد فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لئے پریس کانفرنس ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا۔

جس میں احسن اقبال، سعد رفیق ،ایاز صادق اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی اجلاس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جمعہ کو پاکستان میں واپسی پر غوروخوص کیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کے تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز بھاری تعداد میں اپنے کارکنان کو لے کر لاہور پہنچیں تاکہ نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور ائیر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا جاسکے اور اگرحکومت کی جانب سے راستے بند کئے گئے تو اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لئے ماڈل ٹاؤن میں طلب کررکھا تھا لیکن اچانک لندن سے نئی ہدایات کے انتظار کے باعث پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا ۔