50

آپریشن ردالفسا د جاری ‘ قبائلی علاقوں سے اسلحہ برآمد

پشاور۔آپریشن رد الفساد کے تحت قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ روزجنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقوں پانگا پیرخیل ،غلہ مندکئی اور دیگر دیہات میں فوری کاروائی کی گئی جن کے دوران بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد کرلیاگیاجو زیر زمین چھپایاگیاتھا برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں 12.7ایم ایم گنز ،ٹینک شکن میزائل اور راکٹس ،ایس ایم جیز ،رائفلوں کے ساتھ ساتھ گولہ بارود،آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں ۔