130

پشاور میں حج ورکشاپ کا آغاز

پشاور۔ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی حج وعمرآرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے زیر اہتمام حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کردیاگیا ہوپ کے زیر اہتمام گزشتہ روز گلبہار میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس میں مرکزی چےئرمین حاجی ثناء اللہ خان ٗ صوبائی چےئرمین حاجی مسعود شنواری ٗمرکزی رہنما فیصل صبوری اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ورکشاپ میں رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانیوالے حجاج کرام کو مناسک حج کے حوالے تربیت دی گئی ۔

اس موقع پر چےئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کیلئے جانیوالوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سعودی پالیسی کے مطابق بہترین رہائش ٗ خوراک اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ حاجیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے لائحہ عمل میں طے کیاگیا ہے ۔