94

نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان کا پشاور چڑیا گھر پر اچانک چھاپہ

پشاور۔نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان نے ہفتے کے روز بغیر پروٹوکول کے اچانک پشاور چڑیا گھر پر اچانک چھاپہ ماراان کے دورے کے بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی لاعلم رکھا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ چڑیا گھر میں انتظامات اورصفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور خوراک وغیرہ کا بھی مناسب ریکارڈ نہیں رکھا گیا جبکہ عملے کی تربیت بھی نہیں کی گئی ۔بے قاعدگیوں اورغفلت کے سبب اموات کی شرح بھی چڑیا گھر میں زیادہ ہے وہ وہیں کافی دیر ٹھہرے رہے اورریکارڈ چیک کیا نگران وزیراعلیٰ نے موقع پر فرانزک آڈنٹ اورقومی احتساب بیورو کو کیس بھجوانے کی ہدایات جاری کیں۔