72

نواز شریف کیخلاف فیصلے کا وقت مناسب نہیں تھا ٗ اسفندیار ولی

چارسدہ۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ہی انکے خلاف بی آر ٹی اور سونامی بلین ٹریز کے کرپشن کیسز نیب نے کھول دیئے ہیں عمران خان زیادہ جھوٹ نہ بولا کریں کیونکہ جھوٹ بولنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا ، نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کا وقت مناسب نہیں تھا کیونکہ اس فیصلے سے ایک مخصوص سیاسی پارٹی کو فائدہ مل رہا ہے کپتان کی سیاست میں آنے سے سیاسی شائستگی ختم ہو گئی ہے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ہمیشہ کے لئے دفن ہوچکا ہے ۔

پختونوں کی بقاء اور سا لمیت صرف باچا خانی میں ہے 25جولائی کو چارسدہ کے پختون عوام بیٹ کو جیندی کے دریا میں ڈبو دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 58کے زیر اہتمام مراد آباد میں ورکر ر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اورپی کے 58کے امید وار ایمل ولی ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبد اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سرکاری تعلمی ادروں کا بیڑا غرق کر دیاہے نجی تعلیمی اداروں سے سرکار ی تعلیمی اداروں میں ہزاروں بچوں کی داخلے کی دعوے کرنے والے اگر ایک ہزار بچوں کے نام بتا دیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نے جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھا دیا ہے ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اگر ملیشیاء اور دبئی میں ہمارے اثاثے ثابت کریں تو اس میں آدھا حصہ ان کے حوالے کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اے این پی کے کسی بھی وزیر ،ایم این اے ، ایم پی اے یا سینیٹر کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہ کر سکی انہوں نے کہا کہ ووٹ کاغذ کا ٹکڑ انہیں بلکہ آنے والے پانچ سالوں کے لئے آپ نے اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو دوسروں کے ہاتھوں میں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم بیدا ر ہو چکی ہے اور 25جولائی کو لالٹین کے نشان پر مہر لگا کر مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔