46

خیبرپختونخوامیں سی پیک روٹ پر ٹراما سنٹر قائم کرنیکا اعلان

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ((سی پیک)) کے روٹ کیساتھ مختلف مقامات پر 4ٹراما سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ہفتہ کو ترجمان نگران صوبائی حکومت نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ٹراما سینٹرز کی تعمیر کیلئے ہزارہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹراما سینٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ آپریشن تھیٹرز،جدید طبی آلات اور مشینری کی سہولت فراہم کی جائیں گی،جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو گی اور مسافروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔