76

پاک بھارت مندوبین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

سرینگر۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو برصغیر میں دہشت گردی کا مرکز ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر پاکستان بے بنیاد پروپگنڈا کرکے اس سے ہتھیانے کی کوشش میں بھی ناکام ہوگیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ تھا ہی نہیں بلکہ ایک حصہ پر بھارت ضرورجبری طور پر قابض ہوگیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیر پر بحث سمیٹنے کے دوران بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان خالی نعروں اور پروپگنڈے سے کشمیر کو ہتھیا نہیں سکتا ہے کیونکہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو بھارت سے الگ نہیں کرسکتی ہے ۔

سندیب کمار کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان کشمیر کی صورتحال کا استحصال کررہا ہے اور دنیا میں کشمیر پر بھارت مخالف پروپگنڈہ شروع کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے متعلق خالی نعرے دیکر کچھ حاصل نہیں کرسکے گا بلکہ اس پروپگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان جس کو حق خودارادیت کہتا ہے وہ دراصل پاکستان کی دہشتگردی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب چھوٹے نعروں کے بجائے حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کہ انسانی حقوقو سے متعلق تازہ ترین رپورٹ نے پہلے ہی بھارت کو دنیا میں بے نقاب کردیا ہے جس میں کشمیر کے اندر بھارتی فوج کی جانب سے نسل کشی کا واضح انکشاف کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا جن چکی ہے کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیر پر قبضہ کئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ کمشیری قربانیاں دے رہے ہیں اور کوئی بھی قوم کسی دوسرے ملک کے کہنے پر مرنے کو تیار نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں کھینچ کرلایا تھا اور یہاں انکو ریفرنڈم اور استصواب رائے کا حق دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کمشیر میں نسل کشی کی مرتکب ہورہی ہے اور پوری دنیا پر یہ بات واضح ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ اجتماعی قتل عام کیساتھ ساتھ بھارت اب معصوم کشمیریوں کو بھی درگور کررہا ہے۔