62

آرمی چیف کی کابل میں افغان صدر اور جنرل نکلسن سے ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی  جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جنرل قمر باجوہ نے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور کمانڈر اتحادی فوج جنرل جان نکلسن سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افغان حکام کو رمضان اور عید کے موقع پر حالیہ امن اقدامات پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کے دورہ کابل کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستانمیں امن و استحکام کا خواہش مند ہے اورپاکستان اتحادی ممالک اور افغان حکومت میں یکجہتی دیکھنا چاہتا ہے۔