ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کل (بروز منگل) وطن پہنچے گی۔
سبیکا عزیز شیخ کا جسد خاکی امریکا سے ترکش ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان روانہ کردیا گیا ہے، ان کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔ طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کر رہا ہے جب کہ میت کے ہمراہ سبیکا کی کزن شہیرا بھی ہوں گی۔
سبیکا کی نماز جنازہ ادا
اس سے قبل سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں ادا کردی گئی۔
سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی کےصدر سعید شیخ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
سبیکا کی نماز جنازہ ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی—۔ فوٹو/ اے ایف پیاس موقع پر دعائیہ تقریب میں میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگرس شیلا جیکسن، پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔