برسلز۔یورپ فضائی آلودگی کی سخت لپیٹ میں آگیا، یورپی کمیشن نے متعدد یورپی ممالک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا،کمیشن کے مطابق اب جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہنگری ، اٹلی اور رومانیہ کو یورپی آئینی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے غیر معیاری اور ہوائی آلودگی کی وجہ سے متعدد یورپی ممالک کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق اب جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہنگری ، اٹلی اور رومانیہ کو یورپی آئینی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اس بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اب اس سلسلے میں مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ۔ یورپی کمیشن کے بقول ان ممالک نے فضائی آلودگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے کوئی مناسب منصوبے پیش نہیں کئے ۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ فضا میں نائٹروجن آکسائیڈ کی یورپی حد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔