90

محمد بن سلمان کے زخمی ہونے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد۔سعودی عرب نے محمد بن سلمان کے ہلاک یا زخمی ہونے والی خبروں کی تردید کردی۔ سعودی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان مکمل صحت یاب ہیں اور اپنے امور بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان معمول کے مطابق امور مملکت سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے ایرانی اور روسی میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان صحت یاب ہیں اور انکی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سعودی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے معمول کے کام سرانجام دے رہے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ روسی اور ایرانی میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 21اپریل کو سعودی شاہی محل پر حملے کے بعد 27اپریل کو بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اہم تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان امور مملکت اپنے معمول کے مطابق سرانجام دے رہے ہیں۔لہذاولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس حوالے سے سعودی میڈیا نے شہزادہ محمد بن سلمان نے تازہ ترین تصویریں بھی جاری کردی ہیں۔

سعودی جریدے کے مطابق ان تصاویر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، مصر کے صدر ، بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد موجود ہیں۔ اخبار میں شائع کیا گیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز فارسی میں شائع ہونے والے ایرانی اخبار کیہان Keyhan اور روسی میڈیا نے سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ 21اپریل کو سعودی شاہی محل پر ہونے والے حملے کے بعد روپوش ہیں اور کسی اہم تقریب میں شامل نہیں ہوئے۔ اخبار نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ شاید وہ اس حملے کے دوران ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پوپمیو کے دورہ سعودیہ کے دوران ان سے ملاقات نہیں کی۔ البتہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔