92

جمائمہ کے بھائی نے فلسطینیوں کا قتل عام جائز قرار دے دیا

لندن:  لندن کی میئرشپ کے حصول میں ناکام رہنے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا انہی کو قصوروار قرار دے دیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پراتنے خوش اور شاداں ہیں کہ انسانی اقدارکوہی بھول گئے اوراپنی دلی کیفیت کوچھپانے میں ناکام ہوگئے۔ انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادتوں پرنمک پاشی کی ہے۔

Nick Boles MP@NickBoles

Yesterday I criticised Israel's handling of the protests at the Gaza border. I should not have been so quick to judge. We now learn that the 50 of those killed were Hamas terrorists. Israel had an absolute right to defend itself against such attacks.

The Jewish Chronicle@JewishChron

Senior Hamas figure admits majority of Gaza border deaths were terror group members https://www.thejc.com/news/world/senior-hamas-figure-admits-majority-of-gaza-border-deaths-were-terror-group-members-1.464210 …

View image on Twitter

9:07 PM - May 16, 2018

Twitter Ads info and privacy

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے غزہ کی سرحد پر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کو قابو نہ کرنے پر اسرائیل پر تنقید کی تھی تاہم میں فوری طور پر معاملے کو سمجھ نہ سکا، اب سمجھا ہوں کہ حماس کے 50 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، اسرائیل بالکل حق بجانب ہے کہ ایسے حملوں کے جواب میں اپنا دفاع کرے۔