314

افغانستان میں نئے الیکٹرانک شناختی کارڈز کا اجراء شروع

کابل۔افغان صدر اشرف غنی نے عام شہریوں کو نئے الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کرنے کے عمل کا افتتاح کر دیا،ان کارڈز کے ذریعے عوامی سطح پر انتظامی امور میں بہتری لانے اور آبادی سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے میں مدد ملے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عام شہریوں کو نئے الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کرنے کے عمل کا افتتاح کر دیا ہے۔ بہت تاخیر سے متعارف کرائے گئے ۔

اس نظام کو ’ای تذکرہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کارڈز کے ذریعے عوامی سطح پر انتظامی امور میں بہتری لانے اور آبادی سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اشرف غنی کا الیکٹرانک شناختی کارڈ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔ شہریوں کو ڈیجیٹل شناختی کارڈز کے اجراء کی اس مہم پر خود غنی حکومت کے اندر سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی وجہ سے ملک میں نسلی بنیادوں پر سیاست سے متعلق اختلافات شدید تر ہو گئے ہیں۔