127

پاک امریکہ تعلقات برے دورسے گزر رہے ہیں،اعزاز چوہدری

واشنگٹن۔امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات برے دور سے گزر رہے ہیں۔ تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے تعلقات کے لئے بہت کام کیا ہے، پاکستان بھارت سے بھی بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے جان ہاپکن یونیورسٹی اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات برے دور سے گزر رہے ہیں۔

تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے تعلقات کیلئے بہت کام کیا ہے۔ پاکستان بھارت سے بھی بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے لیکن بھارت تیار نہیں ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فوجی آپریشنز کے بعد دہشتگرد سرحد پار بھاگ گئے ہیں۔ ہم پاکستانی سرزمین کوکسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ حالات بہتر ہونے پر امریکا، ترکی اور چین سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔ جمہوری نظام سے معاشرے میں بہتری آرہی ہے۔ ماضی میں پاکستان میں جمہوریت چلنے نہیں دی گئی۔