105

پشاور میں مسیحی برادری کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ٹریفک وارڈن پولیس ایک مرتبہ پھر بازی لے گئی آئی جی اور ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مسیحی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لئے موبائل وین پشاور کے سب سے بڑے اور تاریخی سینٹ جانزچرچ صدرپہنچ گئی جہاں عبادت کے لئے آئے مسیحی برادری نے با آسانی لائسنس کے حصول کا عمل پورا کیااتوار کے روز ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنی چھٹی کے باوجود دن کو ڈیوٹی کرکے مسیحی عوام کو انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول یقینی بنانے کے لئے جو اقدام اٹھایا اس پر اقلیت سے تعلق رکھنے والے مر و خواتین خوش نظر آئے ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں مو قع پر موجود دو سو سے زائد مسیحی بہن بھائیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائینگے۔

جبکہ اس سلسلے کو مزید بھی جاری رکھا جائیگا اسکے علاوہ شی میل ایسو سی ایشن کے بعد اب مسیحی برادری کو بھی ڈرائیونگ سکھانے کیلئے کلاسز کی پیش کش کی گئی ہے اور انہیں خصوصی رعایت کے ساتھ کوچنگ دی جائیگی لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو سمجھانے کے لئے انفارمیشن ڈیسک اور خون کا ٹیسٹ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی ۔