حالیہ جنگی صورتحال کے دوران Russia ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا ایک Ilyushin Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زائد طبی سامان لے کر Azerbaijan پہنچا، جہاں سے یہ امدادی سامان ایرانی حکام تک منتقل کیا جائے گا۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق امدادی کھیپ ادویات اور دیگر طبی سامان پر مشتمل ہے، جسے آذربائیجان سے ٹرکوں کے ذریعے سرحدی راستے سے Iran بھیجا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کا کہنا ہے کہ امدادی سامان Vladimir Putin کے احکامات پر روانہ کیا گیا ہے تاکہ ایران میں متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔









